۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
امام جمعه دیر

حوزہ / حجت الاسلام حسینی نے کہا: ہمیں دشمن کی نرم اور ثقافتی جنگ کے خلاف حضرت زینب (س) کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے جہاد تبیین کا فریضہ انجام دینا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر بندر دیّر کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی حسینی نے مسجد امام محمد باقر (س) میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی رحلت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء میں خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عبادت، صبر اور ظلم کے مقابلہ میں استقامت و پائیداری بے مثال اور منفرد ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا نے امام سجاد علیہ السلام کے ہمراہ اپنے خطبوں، نورانی فرامین اور جہاد تبیین کے ذریعہ دشمن کو رسوا کر کے رکھ دیا۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا: ہمیں دشمن کی نرم اور ثقافتی جنگ کے خلاف حضرت زینب (س) کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے جہاد تبیین کا فریضہ انجام دینا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .