۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حاجی صادقی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے کہا: جہاد تبیین؛ فتنہ اور تحریف کے خلاف سب سے بڑے جہاد کے طور پر قرار پاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران کے مطابق، سپاہ پاسداران اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ نے جہاد تبیین کو بنیادی ترین جہاد قرار دیتے ہوئے کہا: جہاد تبیین؛ فتنہ اور تحریف کے خلاف سب سے بڑے جہاد کے طور پر قرار پاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: معاشرتی میدان میں دین کی حقانیت اور اس پر عمل ہی دین کی اصل حکمرانی ہے۔ اگر کسی معاشرہ میں "ولایت خدا" حاکم نہ ہو تو وہ معاشرہ دینی معاشرہ نہیں کہلاتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے حضرت زہرا (س) اور حضرت زینب (س) کے جہاد تبیین کی مثالیں بیان کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے حقیقتِ دین کی حفاظت فرمائی اور اسے منحرف نہیں ہونے دیا اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے انتہائی عزت و شرف سے "حماسۂ حسینی" کو دنیا کے لئے بیان کیا۔

انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی نے اپنے 45 سالوں کے درمیان کئی نشیب و فراز کا مشاہدہ کیا لیکن ایک لمحہ کے لئے بھی رکا نہیں اور آج الحمد للہ پہلے کی نسبت ہمارا ملک انتہائی پائیدار اور ترقی کی منال کو طے کر رہا ہے۔

معاشرتی میدان میں دین کی حقانیت اور اس پر عمل ہی دین کی اصل حکمرانی ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .