۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حجت الاسلام والمسلمین محسن حیدری - عضو مجلس خبرگان رهبری

حوزہ / مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: اسلامی وقار و عروج کو دوبارہ حاصل کرنے کا واحد راستہ پیغمبر اکرم(ص)، اہل بیت(ع) اور خاص طور پر امام حسین(ع) کی تعلیمات کے مطابق جہاد اور مقاومت میں مضمر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری میں خوزستانی عوام کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین محسن حیدری نے حضرت زینب کبری (س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

انہوں نے حضرت زینب (س) کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام کی عزاداری اور اسی طرح ولادت کے موقع پر جشن کی محافل کا انعقاد انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ ان حسینی اور فاطمی اجتماعات میں شرکت کرنا درحقیقت بہشت کا ماحول فراہم کرتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حیدری نے مزید کہا: ان محافل میں موجود افراد یہ یقین رکھیں کہ جس جگہ وہ بیٹھے ہیں وہ آخرت میں ان کے لیے جنت کا ایک عظیم الشان محل بن جائے گا لہذا ان محافل و مراسم کی قدر کریں کیونکہ یہ تاریخ بنی نوع انسان کی سب سے قیمتی محافل ہیں۔

انہوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور ان کی والدہ گرامی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے درمیان مماثلت کو بیان کرتے ہوئے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی واضح خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ تمام پہلوؤں میں اپنی والدہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی صفات کی وارث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی مبارک زندگی کا ایک بڑا کام حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے خطبہ فدکیہ کو ہر جگہ ترویج کرنا ہے۔ خطبہ فدکیہ سے منقول حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے بیانات اور روایات بعد میں علماء دین کے لیے اہم ترین مرجع اور حوالہ قرار پائیں۔

حجت الاسلام والمسلمین حیدری نے غزہ کی موجودہ صورتحال اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا: اسلامی وقار و عروج کو دوبارہ حاصل کرنے کا واحد راستہ پیغمبر اکرم(ص)، اہل بیت(ع) اور خاص طور پر امام حسین(ع) کی تعلیمات کے مطابق جہاد اور مقاومت میں مضمر ہے۔ اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .