۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جنڈ، اٹک میں فلسطینیوں کی حمایت میں آزادی فلسطین مارچ کا انعقاد

حوزہ / پاکستان کے شہر جنڈ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں "آزادی فلسطین مارچ" کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر جنڈ میں جماعت اہل حرم پاکستان کی طرف سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں "آزادی فلسطین مارچ" کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جماعت اہل حرم پاکستان کی طرف سے منعقدہ آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کے لئے جماعت کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی کی خصوصی دعوت پر جامعہ جعفریہ جنڈ کے تمام مدرسین و طلاب کرام نے بھرپور شرکت کی۔

جامعہ جعفریہ کے منتظم مولانا سید سعیدحیدر ہمدانی اور جامعہ کے مدرس مولانا لیاقت علی رانجھا نے خطاب کے دوران امریکہ کی سرپرستی میں ا سر ئیل کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں پر تقریبا 43روز سے جاری ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام سے متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کا عملی طور پر ساتھ دینے کامطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ "آزادی فلسطین مارچ" جنڈ شہر کے برف خانہ چوک سے شروع ہوا اور امام خمینی (رح) چوک سے گزرتا ہوا باب جنڈ پر اختتام پذیر ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .