۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
راهپیمایی مردم ولایتمدار قم در حمایت از کودکان مظلوم غزه

حوزہ/ غزہ کے مظلوم بچوں کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں قم المقدسہ میں "ہم سب آئیں گے" کے عنوان سے ایک مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں قم المقدسہ میں مومن عوام نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مظلوم بچوں کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں قم المقدسہ میں "ہم سب آئیں گے" کے عنوان سے ایک مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں قم المقدسہ میں مومن عوام نے بھرپور شرکت کی، یہ احتجاج فلسطین اسکوائر (میدان فلسطین) سے شروع ہوا اور حرم فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا پر اختتام پذیر ہوا۔

احتجاج کرنے والے افراد میدان فلسطین سے حرم کی جانب نعرے لگاتے ہوئے گئے جہاں حرم میں ان کا پرجوش ااستقبال کیا گیا، پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان اس پروگرام کی آخری تقریر کی۔

اس عظیم الشان اجتماع میں صوبہ قم کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد جیسے علماء کرام، طلباء اور حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور عوام نے شرکت کی۔

اس عظیم اجتماع میں طلباء و طالبات اور نوجوان طلباء کی اک اچھی تعداد موجود تھی، بہت سے لوگوں نے بھی اپنے بچوں کے ساتھ اس مارچ میں شرکت کی اور اپنے نعروں کے ساتھ صیہونی حکومت کے جرائم اور ظالم حکومت کی مذمت کی اور شہدا بالخصوص شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس مارچ کے شرکاء نے امریکی اور اسرائیلی پرچموں اور عالمی استکبار کی علامتوں کو نذر آتش کرتے ہوئے "غزہ سے تل ابیب تک شیطان کے مقابل جنگ میں ہم کھڑے رہیں گے، نسل پرست اسرائیل، وحشی اور حقیر اسرائیل، ناجائز اسرائیل، بچوں کو مارنے والا اسرائیل" جیسے نعرے لگائے، اسی طرح شرکاء نے استکبار اور اس کے شرپسند ساتھیوں سے نفرت اور گہری دشمنی کا اظہار کرتے ہوئے آواز بلند کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .