۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
تبریز

حوزہ/ ایران کے شہر تبریز میں غزہ کے بچوں کی حمایت اور صہونیوں کے مسلسل وحشیانہ حملوں کے خلاف کل نماز جمعہ کے بعد عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی آذربائیجان میں تبلیغات اسلامی کے رابطہ کونسل نے ایک اعلان میں کہا: غزہ کے معصوم بچوں اور مظلوم و بے دفاع عوام اور شہید ہونے والے فلسطینی مجاہدین کی حمایت میں تبریز کے انقلابی اور مومن افراد بروز جمعہ بعد نماز جمعہ ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس منعقد کریں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھی ایران کے تمام صوبوں اور شہروں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس نکالے گئے جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، خاص کر قم المقدسہ میں ایک عظیم ایسا احتجاجی جلوس نکالا گیا جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .