۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بسیجیان

حوزہ/ ایران کی رضا کار فورس (بسیج) کے 50 ہزار فوجیوں نے ایران کے دار الحکومت تہران میں فوجی مشق کا مظاہرہ کیا اور نئے جنگی ساز و سامان کی نمائش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے لوگوں کی حمایت میں اور اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کے خلاف’’الی بیت المقدس‘‘ کے عنوان سے ایران کی رضا کار فورس (بسیج) کے 50 ہزار فوجیوں نے ایران کے دار الحکومت تہران میں فوجی مشق کا مظاہرہ کیا اور نئے جنگی ساز و سامان کی نمائش بھی کی۔

یہ مظاہرہ انقلاب اسٹریٹ (خیابان انقلاب) سے لے کر نماز جمعہ منعقد ہونے کے مقام تک جاری رہا، جس میں لوگوں کی ایک اچھی تعداد موجود تھی۔

لوگوں نے اس مظاہرے میں " اسرائیل مردہ باد" اور " امریکہ مردہ باد" کے نعرے لگا کر قلب تہران سے امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف آواز بلند کی اور ایک قوی پیغام دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .