۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
الشفا

حوزہ/ عالمی ادارہ صحت نے اطلاع دی ہے کہ الشفاء ہسپتال کے سربراہ گرفتاری کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ادارہ صحت نے اطلاع دی ہے کہ الشفاء ہسپتال کے سربراہ گرفتاری کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں الشفاء ہسپتال کے سربراہ کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ان کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بتایا کہ الشفاء کے سربراہ کو بدھ کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پانچ دیگر ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مریضوں کو نکالنے میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی مدد کر رہے تھے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایک بیان کے مطابق بدھ کو اسرائیل نے فلسطینی ہلال احمر تنظیم کے تین ارکان اور غزہ کی وزارت صحت کے تین ارکان کو گرفتار کیا، اسرائیل نے چھ میں سے دو اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ الشفاء ہسپتال کے سربراہ سمیت چار دیگر افراد کے بارے میں کوئی بھی اطلاعات موجود نہیں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .