۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امامِ کعبہ

حوزہ/ امام حرم نے کہا کہ غزہ میں بے گناہوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کے خاتمے کے لیے دعا گو ہیں، اسلام میں انسانی جان کی حرمت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام کعبہ، پروفیسر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے جمعرات کو کہا کہ انسانی جانوں کا قتل حرام ہے، غزہ میں انسانی حقوق کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، عالمی برادری انسانی جانوں کے تقدس کا احترام کرے اور اسے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے فیصل مسجد کیمپس میں منعقدہ ’’شریعت اور قانون میں انسانی زندگی کا تحفظ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

دنیا کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے میں کردار ادا کرنا چاہیے: امام کعبہ

امام حرم نے کہا کہ غزہ میں بے گناہوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کے خاتمے کے لیے دعا گو ہیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ اسلام میں انسانی جان کی حرمت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی شریعت اور قانون میں عقیدہ کی تفریق کے بغیر انسانی زندگی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے انسانی جان کی حرمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام انسانی جان کے ضیاع سے سختی سے منع کرتا ہے۔ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے کہا کہ جو شخص بغیر کسی وجہ کے انسانی جان لیتا ہے اس کے لیے جہنم کی وعید ہے۔

دنیا کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے میں کردار ادا کرنا چاہیے: امام کعبہ

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ہتھل حمود علطیبی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو وقت کے اہم ترین موضوع پر کانفرنس منعقد کرنے پر سراہتا ہوں۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم ممالک کے تعلیمی اور تحقیقی اداروں کو باہمی تعاون پر توجہ دینی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .