۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
کراچی کی ٹاپ ریٹڈ یونیورسٹی

حوزہ/ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی مملکت پاکستان میں غزہ کے مسلمانوں کی امداد کیلئے چندہ جمع کرنے کے جرم میں دو طلب علموں کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی مملکت پاکستان میں غزہ کے مسلمانوں کی امداد کیلئے چندہ جمع کرنے کے جرم میں دو طلب علموں کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، بینکوں میں اسرائیلی بربریت کے شکار فلسطینی مسلمان بھائیوں کی امداد کیلئے اکاؤنٹس کھولنے اور چندہ جمع کرنے پر پابندی کے بعد ہماری حکومت حکومت نے تعلیمی اداروں میں بھی فلسطینی مسلمانوں کی مدد و نصرت کیلئے مالی امداد جمع کرنا جرم قرار دے دیا ہے ۔

کراچی کی معروف اور ٹاپ ریٹڈ انجینئرنگ یونیورسٹی NED میں غزہ کے مسلمانوں کی امداد کیلئے چندہ جمع کرنے کے جرم میں دو طلب علموں کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے آغاز سے اب تک درجنوں یورپی ممالک بلکہ خود امریکہ میں بھی کھلم کھلا امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج بھی ہورہے ہیں فنڈ ریزنگ بھی جاری ہے لیکن جو کام کسی غیر مسلم ملک میں بھی نہیں ہوا وہ اسلامی ملک پاکستان میں کردیا گیا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .