حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسسہ الانوار النّجفیہ برائے ترقی و ثقافت نے اکتوبر 2025ء میں یتیموں کے لئے ماہانہ وظیفے کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا۔ یہ اقدام دفترِ آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کی کی سرپرستی میں عراق کے مستحق اور نادار خاندانوں کی امداد کے جاری منصوبے کا حصہ ہے۔
وظیفے کی تقسیم 21 سے 28 اکتوبر تک مؤسسہ کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عمل میں آئی، جس کے تحت مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے 5440 یتیم بچوں کو مالی امداد فراہم کی گئی۔
اس ماہ مجموعی طور پر 21 کروڑ 98 لاکھ عراقی دینار تقسیم کیے گئے، جو ہر یتیم کو انفرادی ماہانہ وظیفے کی صورت میں دیے گئے۔ امدادی عمل کی نگرانی مؤسسہ کے شعبہ ’’أیتامُنا‘‘ نے کی، جو شفاف نظام کے ذریعے امداد کی بروقت ترسیل کو یقینی بناتا ہے۔
مؤسسہ کے مطابق یہ اقدام سماجی یکجہتی کو فروغ دینے، یتیم بچوں کی تعلیمی و مالی معاونت کرنے اور بیواؤں و کمزور طبقوں تک امداد رسانی کے لئے تھا۔









آپ کا تبصرہ