۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حجت الاسلام ڈاکٹر سید ظفر نقوی

حوزہ / ڈاکٹر علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی نے کہا: پارا چنار کا محاصرہ ختم اور حملے بند کرا کے جنگ کے اصل ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر قم میں نمائندہ ولی فقیہ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی نے پاره چنار کے حوالے سے کابینہ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج پارا چنار کو غزہ کی طرح چاروں طرف سے محاصرہ کیا ہوا ہے، چاروں طرف سے حملے کئے جا رہے ہیں اور بجلی اور انٹرنٹ منقطع کر کے باہر دنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے اور اشیائے خوردونوش کی سخت قلت ہے حالانکہ مخالف اور حملہ آور علاقوں میں سب کچھ بحال ہے اور ایسا کوئی مسئلہ نہیں لہذا اس صورتحال اور امتیازی سلوک کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا: علاقہ تری منگل میں اہل تشیع اساتذہ کا قتل عام کیا گیا لیکن حکومت نے قاتلوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نواسی بی بی سکینہ (س) کی توہین کی گئی لیکن حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، پشاور میں قطر سے آئے ہوئے پارا چنار کے اہل تشیع کے مسافروں کی گاڑی پر فائر کی گئی اور مسافروں کو شہید اور زخمی کیا گیا پھر بھی حکومت نے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا، چند دن قبل سکیورٹی کی نگرانی میں پشاور سے پارا چنار جاتے ہوئے کانوائے پر حملہ ہوا جس میں کئی بے گناہ افراد شہید اور زخمی ہو گئے لیکن حکومت نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا اور اب کئی دنوں سے پارا چنار پر چاروں طرف سے حملے شروع ہیں، بجلی اور انٹرنٹ منقطع ہے، تمام راستے بند کئے گئے ہیں اور وہاں کے باشندوں کو آشیاے خورد و نوش کی سخت قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں سے استفسار کیا کہ پارا چنار والوں کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے اور کیوں ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے؟

ڈاکٹر سید ظفر نقوی نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ پارا چنار پر حملے بند کراکے محاصرہ ختم کیا جائے اور وہاں ضروریات زندگی پہنچا کر انسانی زندگیوں کو لاحق خطرات کو روکا جائے اور اس جنگ اور پچھلے جرائم کے مرتکب عناصر اور تمام محرکات کو کیفر کردار تک پہنچا کر اپنی غیر جانبداری کا ثبوت دے۔

قابل ذکر ہے کہ اجلاس سے کابینہ کے دوسرے ارکان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پارا چنار کی عوام کے خلاف حملوں، ان کے ساتھ امتیازی سلوک اور بے گناہ قیمتی جانوں کے ضیاع کی پرزور مذمت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .