حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسه خدیجۃ الکبریٰ گمبہ سکردو پاکستان، عصری اور دینی علوم کی ایک عظیم درسگاہ ہے جس میں سینکڑوں طالبات جید علمائے کرام کی سرپرستی میں عصری اور دینی علوم سے فیضیاب ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، حال ہی میں ہم وطن سوسائٹی پاکستان کے اراکین نے مدرسہ ہذا کا دورہ کیا اور اس عظیم درسگاہ میں زیر تعلیم 205 بچیوں میں چادر تقسیم کی۔
واضح رہے کہ ہم وطن سوسائٹی ایک ویلفیئر سوسائٹی ہے۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ہم وطن سوسائٹی نے بہت جلد مدرسه حضرت خدیجۃ الکبریٰ گمبہ سکردو میں کمپیوٹر لیب نصب کرنے کا نیز اعلان کیا ہے، تاکہ طالبات کو جدید علوم اور کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہو۔
یاد رہے کہ ہم وطن سوسائٹی کے سربراہ جناب سید علی رضا نے سالانہ 15 طالبات کو مقامات مقدسہ کی زیارت کروانے اور مدرسه حضرت خدیجۃ الکبریٰ کیلئے روالپنڈی میں ایک کنال زمین مفت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
اس موقع پر، امام جمعہ گمبہ سکردو اور مدرسه خدیجۃ الکبریٰ کے سربراہ حجت الاسلام سید احمد شاہ نے ہم وطن سوسائٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ویلفیئر سوسائٹی کی مزید ترقی کیلئے دعا کی۔