۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نمازِ جنازہ

حوزہ/ گزشتہ روز پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں پاکستان آرمی کے 14 جوان شہید ہوئے تھے ان میں سے ایک سید مبارک علی شاہ تھے مرحوم کا تعلق سکردو شہر سے تھا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان آرمی کے جوان سید مبارک علی شاہ جو کہ گزشتہ روز بلوچستان پسنی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے، ان کی نمازِ جنازہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی امامت میں ادا کردی گئی اور جسدِ خاکی کو ان کے آبائی قبرستان کتپناہ سکردو میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

نمازِ جنازہ میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم، علماء، زعماء، سیاسی رہنماؤں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شہید کی شہادت پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و دیگر قائدین نے جی بی پارلیمانی رکن اور اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کی خدمت میں تسلیت پیش کی۔

واضح رہے کہ شہید سید مبارک علی شاہ جی بی پارلیمانی رکن کاظم میثم کے خالہ زاد بھائی تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .