۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تصاویر/قم میں موجود "صحافیوں" کی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات

حوزہ/ امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو علامہ شیخ حسن جعفری نے جی بی گورنمنٹ کی طرف سے گندم سبسڈی کو ختم کرنے کی گھناؤنی کوشش پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک آئینی حقوق کا تعین نہیں ہوتا گندم کی سبسڈی کو برقرار رکھا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو علامہ شیخ حسن جعفری نے جی بی گورنمنٹ کی طرف سے گندم سبسڈی کو ختم کرنے کی گھناؤنی کوشش پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک آئینی حقوق کا تعین نہیں ہوتا گندم کی سبسڈی کو برقرار رکھا جائے۔

گلگت-بلتستان؛ جب تک آئینی حقوق کا تعین نہیں ہوتا گندم کی سبسڈی کو برقرار رکھا جائے، علامہ شیخ حسن جعفری

انہوں نے مزید کہا کہ سکردو میں وزیر اعلٰی کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں گندم کی قیمت میں اضافہ ناقابلِ برداشت ہے۔

علامہ شیخ حسن جعفری نے گندم کی قیمت میں اضافہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر علماء سے مشاورت کی خبر بے بنیاد اور مرکز کے خلاف محض ایک پروپیگینڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام سے اس سلسلے میں کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے، لہٰذا سوشل میڈیا پر جاری خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے جی بی کے آئینی حقوق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے اور جب تک آئینی حقوق کا تعین نہیں ہوتا، گندم کی سبسڈی کو برقرار رکھا جائے۔

واضح رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں گلگت بلتستان کو متنازعہ علاقہ ہونے کی حیثیت سے گندم کی سبسڈی دی گئی تھی جسے حالیہ دنوں جی بی گورنمنٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے گندم کی سبسڈی کو ختم کر دیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .