۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انجمن امامیہ بلتستان کے وفد کا صدر گلگت اور استور کا دورہ

حوزه/ صدر انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان آغا باقر الحسینی اور مولانا شیخ ذوالفقار علی انصاری نے برولمو کالونی سکردو کا دورہ کیا، اس موقع پر مدرسه اکبریہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس سے صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان اور شیخ ذوالفقار علی نے خطاب کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان آغا باقر الحسینی اور مولانا شیخ ذوالفقار علی انصاری نے برولمو کالونی سکردو کا دورہ کیا، اس موقع پر مدرسہ اکبریہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس سے صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان اور شیخ ذوالفقار علی نے خطاب کیا۔

دشمن، ہماری خواتین کے پردے پر نظر رکھے ہوئے ہے، مولانا ذوالفقار انصاری

مولانا شیخ ذوالفقار علی انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کا آغاز ہو رہا ہے، لہٰذا ان ایام میں حضرت فاطمه سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار سے آشنائی کی کوشش کریں۔ حضرت فاطمه الزہراء سلام اللہ علیہا کا حجاب وپردہ، ہماری خواتین کے لئے رول ماڈل ہے۔ آج دشمنان اسلام ہماری خواتین سے اسی حجاب کو چھیننے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، اسی لئے ہمیں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کا یہ پیغام یاد رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے آپ نے فرمایا : ہماری خواتین کا حجاب دشمن کیلئے ایٹم بم سے بھی زیادہ خوفناک ہے، لہذا اپنے حجاب کی حفاظت سب سے اہم فریضہ ہے۔

انہوں نے دینی تعلیم کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ کے پیغام " خوف خدا کو سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو اگر کسی سے خوف ہے تو وہ رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای مدظلہ اور آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی ہیں، کیونکہ یہ شخصیات دنیا میں سب سے زیادہ خوف خدا رکھتی ہیں۔ اگر آج امریکہ اور اسرائیل مجتہدین سے خوفزدہ ہیں تو ان کے پاس موجود ٹیکنالوجی سے یا فوجی طاقت سے نہیں، بلکہ ان مجتہدین کے دل میں خوف خدا ہے اس لئے دشمنوں پر وحشت طاری ہے۔

صدر انجمنِ امامیہ بلتستان حجت الاسلام سید باقر الحسینی نے اپنے خطاب میں مدرسه اکبریہ کے پرنسپل جناب اخون احمد غفاری، بوا رضوانی اور دیگر علماء کی سرپرستی میں چلائے جانے والے اس ادارے کی تعریف کی اور نسل نو کے بنیادی عقائد پختہ کرنے اور مظلومیت آل محمد علیہم السّلام کو حقیقی معنوں میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دینیات سنٹر کی اہمیت کو واضح کیا اور انہیں منظم و مستحکم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے پھیالونگ واٹر ڈائیورجن اہل بلتستان کے لئے ایک قوم بن کر کھڑے ہونے کی طرف پہلا قدم قرار دیا اور ہر قسم کے اختلافات سے دور رہ کر بحیثیت قوم آگے بڑھنے اور اس پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچاننے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے اس پر وقار تقریب کا اختتام کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .