۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ایام فاطمیہ

حوزه/ ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مسجد امام حسن العسکری (ع) سکردو بلتستان میں مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس سے انجمنِ امامیہ بلتستان کی مشاورتی کونسل کے رکن شیخ ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ ذوالفقار علی انصاری نے مجالسِ عزاء سے خطاب میں حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کے اقوال کی روشنی میں حقیقی شیعہ کی صفات بیان کیں اور بلتستان کے معاشرے کو فاطمی اور علوی معاشرہ بنانے پر تاکید کی۔

ہمیں علوی اور فاطمی معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں رہنا چاہیئے، شیخ ذوالفقار علی انصاری

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواتین کو حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت پر چلتے ہوئے حجاب اور پردے کے ساتھ تعلیمی اور دیگر شعبہ میں آگے بڑھنا چاہیئے۔ دشمن بلتستان کی خواتین کو بے حجاب کر کے میدان میں اتارنا چاہتا ہے، لہذا ہمیں ان سازشوں کو خاک میں ملانا ہوگا۔

شیخ ذوالفقار علی انصاری نے دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں مردوں کی زمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مرد حضرات کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی ماؤں، بہنوں اور بیویوں کو اسلامی حجاب اور پردے کی ترغیب دیں، درحقیت جو خواتین پردے کا اہتمام نہیں کرتیں، ان کے باب، بھائی یا شوہر میں غیرت کی کمی ہے۔

ہمیں علوی اور فاطمی معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں رہنا چاہیئے، شیخ ذوالفقار علی انصاری

تبصرہ ارسال

You are replying to: .