۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
رہبر معظم

حوزہ/ ایران کے ہزاروں بسیجیوں (رضاکاروں) نے رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بسیجیوں (رضا کاروں) سے خطاب کرتے ہوئے بعض اہم نکات کی جانب اشارہ کیا:

  1. طوفان الاقصی کا تاریخی واقعہ صیہونی حکومت کے خلاف ہے لیکن در اصل امریکی رسوخ کو مٹانے والا ہے جس نے اس علاقے سے متعلق امریکی پروگراموں کے شیڈول کو درہم برہم کر دیا۔ ان شاء اللہ یہ طوفان جاری رہا تو اس شیڈول کو سرے سے مٹا دے گا۔
  2. • بسیج کی ایک اہم خاصیت اس کا سرحدوں تک محدود نہ ہونے کا پہلو ہے۔ وہی 'عالمی مزاحمت کے بیج' جن کی بشارت امام خمینی نے دی تھی آج اس علاقے کا مستقبل طے کر رہے ہیں۔ اس کی ایک مثال یہی طوفان الاقصی ہے۔
  3. • تقریبا گزشتہ 50 دنوں میں جو المئے رونما ہوئے وہ پچھلے 75 سال سے جاری صیہونی حکومت کے جرائم کا خلاصہ ہے۔ وہ جان لیں کہ اللہ کی مدد کے طفیل یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہے گی، طوفان الاقصی خاموش ہونے والا نہیں ہے۔
  4. • کچھ لوگ دنیا میں یہ جھوٹ پھیلاتے ہیں کہ ایران کہتا ہے کہ یہودیوں اور صیہونیوں کو سمندر میں ڈال دیا جائے۔ نہیں! ہمارا یہ موقف ہے کہ عوامی رائے سے فیصلہ ہو۔ جو حکومت فلسطینی عوام کے ووٹوں سے تشکیل پائے گی، وہی ان لوگوں کے رہنے یا واپس جانے کا فیصلہ کرے گی جو دوسرے ملکوں سے آئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .