۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
ماموستا فایق رستمی

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: ملت فلسطین کو گذشتہ 55 دنوں سے صہیونیوں کے سخت ترین حملوں کا سامنا ہے لیکن اس دوران فلسطینیوں نے خونخوار دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا یہ ان کے پختہ ایمان کا پتہ دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی صوبہ کردستان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، شہر سنندج میں اہل سنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران آج خطے میں بہت بڑی فوجی طاقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا: حکومت کو ایسے افراد کی جانب زیادہ توجہ دینی چاہیے جن کی درآمد بہت کم ہے۔
انہوں نے کہا : حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کی عوامی حکومت سے توقع ہے کہ وہ لوگوں کی اقتصادی مشکلات کو دور کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرے گی۔
ایرانی ایکسپرٹس اسمبلی میں صوبہ کردستان کے نمائندہ نے
غزہ میں غاصب صہیونیوں کے غیر انسانی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ملت فلسطین گذشتہ 55 دنوں سے غاصب صہیونیوں کے سخت ترین حملوں کا سامنا کر رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے خونخوار دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا ہے اور یہ امر ان کے راسخ اور پختہ ایمان کا پتا دیتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .