۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حمایت فلسطین و دفاع غزہ کے عنوان سے بلتستان کی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ مقررین نے سر زمین انبیاء فلسطین اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی سخت مذمت کرتے ہوئے فلسطین اور دیگر مسلم ممالک میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حمایت فلسطین و دفاع غزہ و امت مسلمہ کی بے حسی کے خاتمے اور دینی غیرت کی بیداری کے لئے امامیہ آرگنائزیشن شعبہ خواتین بلتستان ریجن کی جانب سے امام بارگاہ کھرگرونگ میں ایک عظیم الشان پروگرام کا اھتمام کیا گیا۔جس میں عالمہ و فاضلہ قم خواہر نجمہ کریمی صاحبہ اور خواہر سیدہ عصمت صاحبہ اور مولانا شیخ جواد حافظی صاحب نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

حمایت فلسطین و دفاع غزہ کے عنوان سے بلتستان کی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

مقررین نے سر زمین انبیاء فلسطین اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی سخت مذمت کرتے ہوئے فلسطین اور دیگر مسلم ممالک میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ساتھ ہی فلسطین کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کرنے کی طرف زور دیتے ہوئے اہل فلسطین کی جرات اور عظمت کو سلام پیش کیا، اور حاضرین کو فلسطین اور ہماری ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں دعا کی۔

حمایت فلسطین و دفاع غزہ کے عنوان سے بلتستان کی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

پروگرام میں اہل فلسطین کیلئے دعائیہ ترانہ بھی پیش کیا گیا۔اس پروگرام میں بلتستان بھر سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

حمایت فلسطین و دفاع غزہ کے عنوان سے بلتستان کی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .