۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
راهپیمایی  مردم نیجریه

حوزہ/ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت جرائم کی مذمت میں نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے مجرمانہ اور انسانیت سوز حملوں کے بعد نائجیریا کے مسلمانوں اور فلسطینی حامیوں نے اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں جمع ہو کر زبردست احتجاج کیا ، یہ احتجاج ابوجا کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد منعقد ہوا، لوگوں نے "ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں" کے نعرے کے ساتھ غزہ اور فلسطین کے عوام کی حمایت میں ایک زبردست مارچ کا اہتمام کیا۔

اس احتجاج میں نائجیریا کے مسلمانوں نے صیہونی حکومت کے حملوں اور غزہ کی پٹی میں بچوں اور خواتین کے قتل عام کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .