۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
1

حوزہ/ فلسطین کے حامیوں نے امریکی سینیٹ میں جمع ہو کر غزہ کے عوام پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں فلسطینی حامی امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور مطالبہ کیا کہ واشنگٹن اسرائیل کی حمایت بند کرے۔

عرب امریکی انسانی حقوق کے کارکنوں اور فلسطین کے حامی یہودیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی حمایت میں اٹھنے والی آوازوں اور رائے شماری کی رپورٹس کو نظر انداز کر رہی ہے۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے لیے اسرائیل کی جانب سے استعمال کیے جانے والے بموں اور فوجی ساز و سامان کے لیے بجٹ میں مختص کیے جانے پر اپنے غصے کے والے بیانات درج تھے۔

اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف امریکہ میں احتجاج ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی مخالفت کر رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .