۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہداء کی تعداد 15,523 ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 15,523 ہو چکی ہے، غزہ کے نہتے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کے 58 دنوں کے بعد شہداء کی تعداد 15 ہزار 523 تک پہنچ گئی ہے جن میں 6 ہزار 600 بچے اور 4 ہزار 300 خواتین ہیں۔

غزہ میں مقیم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں اور مسلسل جرائم کے نتیجے میں 41,316 افراد زخمی اور 7,500 افراد لاپتہ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب خان یونس کا علاقہ گزشتہ جمعے سے اسرائیل کے شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنا ہوا ہے اور اس حوالے سے یونیسیف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ شدید ترین بمباری کی زد میں ہے اور اس کے نتیجے میں بچوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

سعودی العربیہ چینل نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ٹینکوں نے خان یونس میں زمینی حملے شروع ہونے کے بعد اتوار (کل) اس شہر کے شمال میں بعض ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .