۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
شیخ صنقور

حوزہ/ بحرین کے شہر الدراز کے امام جمعہ حجۃ الاسلام محمد صنقور نے کہا: عالمی برادری غزہ کے بچوں کو غاصب صیہونی حکومت کے حملوں سے بچانے میں بے بس ہے، اور ایسے حالات میں "عالمی یوم اطفال" منایا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے شہر الدراز کے امام جمعہ اور شیعہ عالم حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد صنقور نے کہاکہ عالمی برادری غزہ کے بچوں کو غاصب و وحشی صیہونی حکومت کے حملوں سے بچانے میں بے بس ہے، اور ایسے حالات میں "عالمی یوم اطفال" منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کی کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں نے چند روز قبل "عالمی یوم اطفال " منایا، یہ دن بچے کے بنیادی حقوق جیسے کہ حق زندگی، تشدد سے تحفظ کا حق، امتیازی سلوک سے حفاظت کا حق، بدسلوکی سے نجات کا دن ہے، یہ دن بچوں کی صحت اور دیکھ بھال، اچھی تعلیم کا حق اور اس کے تعلیم کے حق کو بنیادی حقوق میں شمار کیا گیا ہے،ان حقوق کو اسلام نے چودہ صدیاں پہلے بیان کیا اور اسلام نے اس پر تاکید کی اور ان میں سے ہر ایک کی خلاف ورزی پر سزا معین کی ہے۔

شیخ صنقور نے کہا : دنیا نے اس سال بچوں کا عالمی دن ایک ایسے وقت میں منایا جب صیہونی حکومت نے گھروں، اسکولوں، ہسپتالوں اور پناہ گزیں کیمپوں پر وحشیانہ اور دانستہ بمباری کی، جس سے غزہ کے بچے بھیانک قتل و غارت اور نسل کشی کا شکار ہوئے، اس غفلت اور بے حسی کے نتیجے میں پانچ ہزار سے زائد بچے مارے گئے اور ایک بڑی تعداد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے اور باقیات کے نیچے دب گئی۔

انہوں نے کہا: وہ غزہ میں ہمارے بچوں کو کن ہتھیاروں سے ٹکڑے ٹکڑے کر رہے ہیں؟" کیا یہ وہی ہتھیار نہیں ہیں جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیل کو مفت میں دئے ہیں اور اس ظالم و جابر حکومت کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .