۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
غزہ

حوزہ/ حسین الکرعاوی نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے جانب سے غزہ میں جاری جارحیت اور قتل عام کا منہ توڑ جواب دینا نہایت ہی ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی عوامی تحریک کے رکن حسین الکرعاوی نے عراقی اور فلسطینی عوام کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی مسلسل جارحیت اور قتل و غارت کو روکنے اور اس کا منہ توڑ جواب دینے پر تاکید کی۔

الکرعاوی نے کہا: امریکی اور صیہونی غاصبوں کے جرائم خواہ عراق میں ہوں یا دوسرے ممالک میں، اسلامی مزاحمت کو ان جرائم کا جواب دینا ضروری ہے تاکہ اس ظلم کو روکا جا سکے اور اس طرح کے جرائم کو دوبارہ انجام دینے کی جرات نہ کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا: مزاحمت کا ردعمل بھی دشمن کے اقدامات اور جرائم کے متناسب ہونا چاہیے، کیونکہ اگر امریکہ کو اس جرم سے ابھی نہ روکا گیا تو واشنگٹن عراقی عوام کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھے گا اور عراق کی سلامتی کے خلاف اپنے حملوں کو جاری رکھے گا۔

عراقی عوامی تحریک کے اس رکن نے کہا:عراق سے امریکی قابض افواج کو نکال باہر نکالنا ضروری ہے، عراقیوں اور سیکورٹی اداروں کے خلاف امریکہ کے مسلسل جرائم کو روکنے کے لئے، سیاسی اور عسکری دونوں اعتبار سے امریکہ کو منہہ توڑ جواب دینا نہایت ہی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کہ جانب سے ایک فضائی حملے میں حشد الشعبی فورسز کے پانچ ارکان شہید ہوئے تھے، اور اس کے بعد امریکی چھاونی نے اس حملے کو اپنے دفاع سے تعبیر کیا تھا جس کے بعد عراقی عوامی تحریک کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .