۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فالح الفیاض

حوزہ/ حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے عراق کی حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق سے غیر ملکی افواج کو باہر نکالے اور اس تاریک دور کو ختم کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے دیالہ آپریشن کمانڈ کے زیر اہتمام الضلوعیہ علاقے کی آزادی کے 9ویں سالانہ اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عراق سے غیر ملکی افواج کو باہر نکالے اور اس تاریک دور کو ختم کرے۔

اس نے مزید کہا: ان غیر ملکی افواج کی موجودگی سےعراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوتی ہے جسے ہم اس سرزمین سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ، لہذا ہم اپنی حکومت اور پارلیمنٹ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس سیاہ باب کو ختم کرے اور عراق کی خود متاری کو بحال کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .