۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سید صدرالدین قبانچی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: 10 دسمبر کو داعش کے خاتمے کا سرکاری اعلان گیا جس کے بعد داعش کے اموی سلطنت کے قیام کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف کے امام حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قباچی نے اپنے نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا: 10 دسمبر کو ہم داعش پر فتح کا جشن مناتے ہیں اور اس دن کو یوم النصر کا نام دیتے ہیں، اس دن داعش کی تباہی اور خاتمہ ہوا تھا جس کے بعد داعش کے اموی سلطنت کے قیام کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: داعش پر فتح مرجعیت کے فتوے اور اس پر عوام کے ردعمل اور جنگ کے صحیح انتظام کی وجہ سے حاصل ہوئی۔

سید صدر الدین قبانچی نے کہا: امریکہ کی طرف سے حشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری عراق کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا: صدام کی حکومت کے خاتمے کے بعد عراق نے کئی جھیلی ہیں جن میں ہم نے فتح حاصل کی ہے، داعش کے ساتھ ہماری جنگ ایک مسلح ، قبائلی ، سیاسی اور ایک فوجی جنگ تھی، عراق نے ترقی ہی کی ہے ، ہم نزولی کی طرف نہیں گئے، حالانکہ ان محاذ آرائیوں میں، ہم اس استحکام کے لیے ہر روز قربانیاں دی ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے کہا: ہمیں اس عظیم فتح کے دن مرجعیت، شہداء، رضاکار فورس اور مسلح افواج کی قربانیوں کو یادکرنا چاہئے۔

انہوں نے امریکہ کی طرف سے حشد الشعبی فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کو بھی عراقی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا اور اس کی مذمت کی۔

امام جمعہ نجف اشرف نے مزید کہا: عراق کی قوم، مراجع کرام اور عراقی مزاحمتی گروپ غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ جنگ کے شہداء کی تعداد سترہ ہزار اور زخمیوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے لیکن عالمی برادری کی خاموشی اپنی جگہ برقرار ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .