اتوار 20 اپریل 2025 - 19:52
عراقی عوام اپنے سیاسی فیصلے خود کرتے ہیں

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: عرب سربراہی اجلاس بغداد میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن کچھ ترجیحات ایسی ہیں جن پر اس اجلاس میں توجہ دی جانی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے حسینیہ اعظم فاطمیہ نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران کہا: عرب سربراہی اجلاس 17 مئی کو بغداد میں منعقد ہو گا۔ ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن کچھ ترجیحات ہیں جن پر عرب لیگ کو اس اجلاس میں ضرور توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: ان ترجیحات میں سب سے پہلے غزہ کی صورتحال اور اسرائیل کی مسلسل جارحیت ہے، باوجود اس کے کہ جنگ بندی نافذ ہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے مزید کہا: دوسری ترجیح لبنان میں اسرائیلی بمباری کی روک تھام ہے، تیسری شام میں اسرائیلی مداخلت، اور چوتھی شام کے علوی شیعہ مسلمانوں کی حالت زار ہے جو نسل کشی اور ظلم کا شکار ہیں، نیز شام کے مفتی اعظم کے فرقہ وارانہ بیانات کی مذمت جس نے کہا کہ "شیعہ اس امت کے مجوسی ہیں۔"

انہوں نے لبنان کے صدر کی حشد الشعبی سے متعلق بیان کے بارے میں کہا: لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ لبنان، عراق کی حشد الشعبی کا تجربہ حزب اللہ پر لاگو نہیں کرے گا۔ ہم کہتے ہیں کہ ہم ایک ایسی عوام ہیں جو اپنے سیاسی فیصلے خود کرتے ہیں اور ہم اس بیان کی مذمت کرتے ہیں جس نے عراقی حکومت اور عوام دونوں کو غصہ دلایا ہے۔ ہم اس بیان کو عراقی عوام کی مرضی کی توہین سمجھتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha