ہفتہ 24 مئی 2025 - 14:27
امام جمعہ بغداد: یمن اور غزہ؛ امریکی امن وعدوں کی خلاف ورزی کا آئینہ

حوزہ/آیت اللہ سید یاسین موسوی نے بغداد میں نمازِ جمعہ کے خطبوں میں عراقی اور بین الاقوامی پالیسوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ یمن اور غزہ؛ امریکہ کی امن وعدوں کی خلاف ورزی کا آئینہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استادِ حوزہ علمیہ نجف اشرف اور امام جمعہ بغداد آیت اللہ سید یاسین موسوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مذاکرات کی بنیاد کمزوری اور بزدلی پر نہیں ہونی چاہیے، بلکہ اس کی بنیاد؛ قانونی اور قومی خودمختاری پر ہونی چاہیے، کہا کہ عراق؛ مالی اور انتظامی کرپشن کے خاتمے اور قومی اور خودمختار حکومت کے قیام کے بغیر کبھی بھی حقیقی استحکام حاصل نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غیر ملکی طاقتوں پر انحصار، صرف خودمختاری کو کمزور کرنے اور آزادی کے نقصان کا باعث بنے گا، اور غیر ملکیوں کے ساتھ مذاکرات، قومی طاقت اور وقار کی حیثیت سے ہونے چاہئیں، نہ کہ سر خم تسلیم کر کے۔

آیت اللہ موسوی نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے اسے مغرب کے دوہری پالیسی کی مثال قرار دیا اور مغربی ممالک کے ردعمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو ہلاکتوں پر ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، لیکن وہ غزہ میں روزانہ سینکڑوں شہریوں کے قتل عام کے سامنے مہلک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک اسرائیل کو ایک قانونی ریاست سمجھتے ہیں، لیکن ہم اسے غاصب ریاست سمجھتے ہیں، اور ہمارا یہ مؤقف کبھی نہیں بدلے گا۔

انہوں نے امریکی حکومت خاص طور پر ٹرمپ کے دور صدارت کے کرتوت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب امریکہ کا طرزِ عمل دھمکیوں اور تباہی پر مبنی ہے تو وہ امن کی بات کیسے کر سکتا ہے ؟ یمن اور غزہ امن کے بارے میں امریکی نعروں کی خلاف ورزی کا واضح ثبوت ہیں؛ خاص طور پر جب، ایک امریکی اسرائیلی قیدی کی رہائی کے بعد، امریکہ نے غزہ میں جنگ روکنے، اسرائیلی افواج کو واپس بلانے، اور انسانی امداد بھیجنے کا عہد کیا، لیکن ان میں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha