حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے اردو زبان کے قارئین کے لیے صدائے حوزہ کا ایک خصوصی شمارہ سے پیش کیا جا رہا ہے، جو سیدِ مقاومت، شہید سید حسن نصر اللہ کی تشییعِ جنازہ کے موقع پر علما و مراجع کرام کے تاثرات اور بیانات پر مشتمل ہے۔
یہ شمارہ ایک تاریخی موقع کی یاد میں ترتیب دیا گیا ہے، جس میں حوزہ علمیہ، علما، زعماء اور عالمی شخصیات کی جانب سے شہید سید حسن نصر اللہ اور ان کے قریبی ساتھی شہید سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر اظہارِ خیال کیا گیا ہے۔
خصوصی شمارے کے اہم موضوعات: شہید سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ سے متعلق خبریں، رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تسلیتی بیان، زینب نصر اللہ کا اپنے والد کی شہادت پر بیان، شیخ زکزاکی کی اس موقع پر خصوصی شرکت، حوزہ علمیہ کی جانب سے ایک خصوصی وفد کا لبنان جانا، مختلف علمائے کرام اور سربراہ حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی کے بیانات،امام جمعہ بغداد کا سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر بیان۔
یہ شمارہ نہ صرف ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ یہ امتِ مسلمہ کے اجتماعی جذبات اور حوزہ علمیہ کے موقف کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ امید ہے کہ قارئین اس سے بھرپور استفادہ کریں گے۔
واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔
اس خبرنامے کی پی ڈی ایف فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ کا تبصرہ