منگل 22 اپریل 2025 - 13:03
حزب اللہ کے ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ کا اعلان: فتح ہمارا مقدر ہے

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ عبدالکریم عبید نے کہا: "چاہے ہمیں جتنی قربانیاں دینی پڑیں، ہم شہداء کے راستے پر ثابت قدم رہیں گے اور ان شاء اللہ فتح ہمارے اتحادیوں کا مقدر ہوگی۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی لبنان کے شہر الشرقہ میں شہید کمانڈر احمد علی شعیب کی برسی کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبید نے مزید کہا: "ہم اپنی جان کے ساتھ ساتھ ہر چیز کو حق کی راہ میں نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔ اگر کوئی یہ کہے کہ تمہارا وقت ختم ہو چکا ہے، تو ہم صاف کہہ دیں گے کہ اسرائیل کے موجودہ حالات کے تناظر میں ایسی باتوں کا نہ تو کوئی عملی فائدہ ہے اور نہ ہی یہ ہماری جدوجہد کو روک سکتی ہیں۔"

انہوں نے زور دے کر کہا: "دشمن کو ہماری سرزمین سے نکالنے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ یہ راستہ واضح ہے اور یہ مشن ہم سب کا ہے۔"

اپنے جذباتی خطاب کے اختتام پر شیخ عبید نے تاریخی الفاظ میں کہا: "ہماری قربانیاں چاہے جتنی بھی ہوں، ہم شہداء کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے۔ اللہ کے فضل سے آخری اور نہائی فتح ہمارے اتحادیوں کے لیے ہی ہوگی۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha