۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
سید صدر الدین قبانچی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا: زیارت اربعین دین کی حاکمیت اور مادی و الحادی فکر کی شکست کا نام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے اس شہر کے حسینیہ اعظم فاطمیہ میں خطبہ نماز جمعہ کے دوران کہا: آج خطے میں ایسی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جس نے اسرائیل کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ زیارت اربعین دین کی حاکمیت اور مادی و الحادی فکر کی شکست کا نام ہے، کہا: انشاء اللہ امام حسین علیہ السلام کی آواز پوری دنیا تک پہنچے گی۔

انہوں نے مزید کہا: عراقی عوام اس وقت اربعین کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور یہاں ہمیں امام محمد باقر علیہ السلام کا وہ فرمان یاد آتا ہے جس میں مولا فرماتے ہیں: مُروا شيعَتَنا بِزِيارَةِ قَبرِ الحُسَينِ عليه السلام ؛ فَإِنَّ إتيانَهُ يَزيدُ الرِّزقَ ويَمُدُّ فِي العُمُرِ ، ويَدفَعُ مَدافِعَ السّوءِ ، وإتيانُهُ مُفتَرَضٌ عَلى كُلِّ مُؤمِنٍ يُقِرُّ لَهُ بِالإِمامَةِ مِنَ اللّهِ ، ہمارے شیعوں سے کہو کہ امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کریں، کیونکہ اس زیارت سے رزق اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ زیارت آفات کو دور کرتی ہے اور اس امام کی زیارت ہر اس مومن کے لیے ضروری ہے جو ہماری امامت کو من جانب اللہ قبول کرتا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے زائرین اربعین کے استقبال کے لیے عراقی عوام کی آمادگی اور خدمات کو سراہتے ہوئے عراقی حکومت کی جانب سے زائرین کے استقبال کے لیے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .