۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا کہ آج مغربی ممالک کو شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کی خواہشوں کے برعکس دین اسلام کامیاب ہو رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف عراق حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا کہ ان دنوں جب مسلمان عید الاضحیٰ کی خوشیوں اور دعا و مناجات میں مصروف عمل تھے تو ایک عراقی نژاد سوئیڈن انتہا پسند شہری نے مسلمانوں کی سب بڑی مسجد کے سامنے قرآن مجید کو نذرِ آتش کر کے امت مسلمہ کے احساسات کو ٹھیس پہنچائی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج مغربی ممالک کو شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کی خواہشوں کے برعکس دین اسلام کامیاب ہو رہا ہے۔ ہم دنیا کے سربراہان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کا احترام کریں اور شکست قبول کرنے والے لوگ نہیں ہیں۔

امام جمعہ نجف اشرف نے کہا کہ ہم جمہوریت اور ثقافت کے دعویدار ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قرآن مجید کو اپنے تعلیمی نصاب میں شامل کریں تاکہ حق و باطل کے درمیان فرق کر سکے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا کہ ہم ان کے علماء سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کھلے دل سے قرآن مجید کی تعلیمات کی جانب توجہ دیں اور دنیا کے سربراہان سے مسلمانوں کے ساتھ مثبت تعامل رکھنے کا نیز مطالبہ کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .