۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تبریز

حوزہ/ صوبۂ زنجان ایران میں نمائندہ ولی فقیہ نے ایک بیان میں قرآن مجید کی توہین پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبۂ زنجان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین علی خاتمی نے ایک بیان میں سوئیڈن میں قرآن مجید کی توہین پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان توہین آمیز اقدامات کی سوئیڈش حکومت کو زمہ دار قرار دیا ہے۔

انہوں نے قرآن مجید کی ان آیات یُرِیدُونَ لِیُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ کَرِهَ الْکَافِرُونَ، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کفار تو یہ چاہتے ہیں کہ خُدا کے نور کو اپنی پھُونکوں سے بھجادیں لیکن خدا اپنے نُور کو مکمّل کرکے رہے گا، چاہے کافروں کو پسند نہ آئے۔

حجت الاسلام والمسلمین علی خاتمی نے اپنے بیان میں، بدھ کے روز سوئیڈش حکام اور پولیس کی نگرانی میں ایک انتہا پسند شخص کی مسلمانوں کے سامنے قرآن مجید کی توہین کو ناقابلِ برداشت عمل قرار دیا اور کہا کہ مسلمانوں کے مقامات مقدسہ اور آسمانی کتابوں کی توہین کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

امام جمعہ زنجان نے اپنے بیان میں سوئیڈش انتہا پسند شخص کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوئیڈش حکومت کو چاہیئے کہ وہ ان توہین آمیز اقدامات کی روک تھام کو یقینی بنائے کیوں کہ دنیا میں بسنے والے کئی ارب مسلمانوں کے مقدسات کی توہین آزادی بیان نہیں ہے بلکہ یہ بے حرمتی آزادی بیان کے جھوٹے دعوے میں شمار ہوتی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین علی خاتمی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ بات واضح ہے کہ یہ اقدام تمام مسلمانوں کی نظر میں غلط، نازیبا اور قابلِ نفرت عمل ہے، کہا کہ یہ بزدلانہ اقدام تمام ادیان و مذاہب آسمانی کی توہین ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .