۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رئیس جمهور

حوزہ / جت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے رفسنجان میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کی توہین انسانیت اور الہی اقدار کی توہین ہے اور اسلامی معاشرہ اسے معاف نہیں کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کرمان کے مطابق، صدر مملکت ایران حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے رفسنجان میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران سویڈن میں ہوئی قرآن کریم کی توہین کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس توہین سے تمام آسمانی اور الہی مذاہب کے پیروکاروں کے جذبات مجروح ہوئے۔

انہوں نے کہا: قرآن پاک کی یہ توہین انسانیت اور اسلامی اقدار کی توہین ہے اور اسلامی معاشرہ اسے معاف نہیں کرے گا۔دنیا کے تمام خطوں میں مسلمانوں نے اس شرمناک اقدام پر اپنی سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا: آزادی اظہار رائے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والے مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کے وقت کیوں سب کچھ بھول جاتے ہیں؟۔

انہوں نے مزید کہا: دشمن لوگوں کے ایمان اور امید کو کمزور کرنا چاہتا ہے اور اس سے مقابلہ کے لیے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ بڑھنا چاہئے۔ جس کی بہترین مثال شہید سلیمانی کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .