۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
محترمہ سائرہ ابراہیم

حوزہ/ پاکستان کے حکمرانوں سے بھی بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کے وہ اپنی غیرت کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے عالمی سطح پر اس مسلے کو اجاگر کریں اور سوئیڈن حکومت کے ساتھ اس کی سنگینی پر بات کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قرآن مجید ہر ذی شعور انسان بالخصؤص مسلمانوں کے لئے مقدس و متبرک کتاب ہے۔ جس کا احترام سب پر لازم ہے ایسے میں سوئیڈن میں اس مقدس کتاب کی بے حرمتی کا واقعہ دلخراش ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔اس بات کا اظہار رہنما گلگت بلتستان و سابقہ مرکزی سیکٹرٹری یوتھ شعبہ خواتین ایم ڈبلیو ایم محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری مذمتی بیاں میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہا کے گزشتہ واقعہ انتہائی ناقابل معافی ہے سوئیڈن حکومت اس سلسلے میں فوری اقدام اٹھائے۔ انہوں نے کہا کے پاکستان کے حکمرانوں سے بھی بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کے وہ اپنی غیرت کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے عالمی سطح پر اس مسلے کو اجاگر کریں اور سوئیڈن حکومت کے ساتھ اس کی سنگینی پر بات کریں۔

انہوں نے اپنے مطالبات میں کہا کے ملک میں سوئیڈن کا سفارت خانہ بند کیا جائے اور سفیر کو ملک بدر کیا جائے مزید کہا کے سوئیڈن حکومت تحققات کروائے اور ملوث افراد کو سخت سزا دینی چاہیے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .