۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
شاهرخی

حوزہ / ایران کے صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے اپنے ایک پیغام میں قرآن مجید کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضا شاہرخی نے سویڈن میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے افسوسناک واقعہ پر پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إِنّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ إِنّا لَهُ لَحافِظُونَ (سوره حجر، آیه ۹)

قرآن کریم پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عظیم معجزہ اور شریعت اسلامی کی حقانیت کی سند ہے۔ یہ وہ کتاب ہے کہ جس نے گزشتہ ادیان اور انبیاء کی حقانیت کی تصدیق کی ہے اور اس کے نزول سے ہمیشہ کے لیے بشریت کی ہدایت کا سامان ہوا ہے۔

اس مقدس کتاب کو نظر آتش کرنے کے شرمناک اقدام سے دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزاد انسانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور یہ اقدام مغربی آزادیٔ بیان کے بہانے دنیا کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے۔

اس قسم کے اقدامات اسلامی تعلیمات کے پھیلاؤ سے خوف اور وحشت کا نتیجہ ہیں لیکن دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ مکتب اسلام میں تمام ادیان الہی کے پیروکاروں اور ان کے مقدسات کا احترام کرتا ہے اور اسلام کسی بھی دین کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔

حجت الاسلام شاہرخی نے اپنے اس پیغام میں مزید کہا: یقینا قرآن کریم کو نذر آتش کرنا صرف اسلام اور مسلمانوں کی توہین نہیں ہے بلکہ یہ دنیا کے تمام ادیان اور ان کے پیروں کاروں کی توہین ہے پس ہر آزاد انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قسم کے شرمناک اقدامات پر خاموش نہ رہے بلکہ اس کی مذمت کرتے ہوئے اس کام میں ملوث افراد سے اظہار برائت کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .