۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
بائکاٹ

حوزہ/ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے بعد عرب اور اسلامی ممالک میں سوشل میڈیا پر سویڈش اشیاء کے بائکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے بعد عرب اور اسلامی ممالک میں سوشل میڈیا پر سویڈش اشیاء کے بائکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز جس وقت دنیا بھر کے مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے یا منانے کی تیاریاں کر رہے تھے، سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک بار پھر آزادی اظہار رائے کے بہانے قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی، اسے پھاڑ دیا گیا، اور پھر نذر آتش کر دیا گیا۔

قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ آزادی اظہار رائے کا حق انہیں مسلمانوں کی مقدس ترین مذہبی کتاب کی بے حرمتی کرنے کی اجازت دیتا ہے، 28 جون کو سویڈن کی پولیس نے ایک بار پھر مسجد کے سامنے مظاہرے کے نام پر اسلام کے خلاف ایسا جرم کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

قرآن کریم کی بے حرمتی کے اس واقعے کے بعد دنیا بھر کے بیشتر ممالک نے اس کی مذمت کی اور یورپی ممالک سے اس قسم کی کارروائیوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .