۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
شہر علم و ادب لکھنؤ میں عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنس

حوزہ/ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے جانشین باب مدینۃ العلم حضرت علی علیہ السلام کے خطبات،مکتوبات اور کلمات قصار کے مجموعہ یعنی نہج البلاغہ سے واقفیت کی خاطر بین الاقوامی نہج البلاغہ انعامی مقابلہ 2023 کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے جانشین باب مدینۃ العلم حضرت علی علیہ السلام کے خطبات،مکتوبات اور کلمات قصار کے مجموعہ یعنی نہج البلاغہ سے واقفیت کی خاطر بین الاقوامی نہج البلاغہ انعامی مقابلہ 2023 کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

یہ بتاتے ہوئے مولانا سید حیدر عباس رضوی نے اضافہ کیا کہ 80 فیصد شرکاء نے مکمل صحیح جوابات دئیے۔انعامی مقابلہ کا نتیجہ 9 جولائی کو منظر عام پر آئے گا۔

عید سعید غدیر کے پر مسرت موقع پر شہر علم و ادب لکھنؤ کے تاریخی دیدہ زیب حسینیہ محمد علی شاہ یعنی چھوٹے امام باڑے میں 9 جولائی شب 7:45 پر عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنس ہو رہی ہے۔جس میں ہندوستان کے بزرگ عالم دین سرکار شمیم الملت جناب مولانا سید شمیم الحسن صاحب قبلہ صدارت فرمائیں گے۔جبکہ مقررین میں مولانا سید نجیب الحسن زیدی(ممبئی)،حضرت مولانا مصطفی مدنی(نور فاؤنڈیشن،لکھنؤ)،پروفیسر انیس اشفاق(سابق صدر شعبہ اردو،لکھنؤ یونیورسٹی) کے علاوہ عزتمآب آنندہ سرکار ہوں گے۔مصرعہ طرح استاد شاعر جناب سرور نواب سرور لکھنوی نے دیا ہے:نہج البلاغہ حرف امام الکلام ہے۔

اعلان ولایت کے ایام میں امیر ولایت کی کتاب ولایت سے واقفیت

شعراء کرام میں مولانا صابر علی عمرانی اور جناب مائل چندولوی ہوں گے۔نظامت کے فرائض مولانا سید محمد سعید نقوی(دیوبند،سہارنپور) انجام دیں گے جبکہ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے مولوی اعجاز حسین(متعلم جامعہ امامیہ)کریں گے۔جبکہ قاری فرقان صاحب کے زیر تربیت پروان چڑھنے والے نونہالان قوم حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں قصیدہ پیش کریں گے۔انعامی مقابلہ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔

مولانا سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ اس موقع پر دیدہ زیب و نفیس نہج البلاغہ مع ترجمہ علامہ مفتی جعفر حسین سمیت دیگر دو کتب کی رسم اجرا عمل میں آئے گی۔جسے کتابخانہ علم و دانش نے کانفرنس کے لئے شایع کرایا ہے۔

اعلان ولایت کے ایام میں امیر ولایت کی کتاب ولایت سے واقفیت

علم و دانش تنظیم نے عین الحیات ٹرسٹ اور مرکز افکار اسلامی سمیت شہر و بیرون شہر کی مختلف سرگرم تنظیموں کے ساتھ اس عظیم الشان کانفرنس کے اہتمام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔جن میں حیدری ایجوکیشنل سوسائٹی،اصلاح،طہ فاؤنڈیشن،الحرا،بہجۃ الادب،دین و زندگی،کیئر اسلام،علماء اکبرپور امبیڈکرنگر،نبا فاؤنڈیشن،الہی گھرانہ،عرش ایسوسی ایٹس کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں اودھ نامہ،ولایت ٹی وی،غازی چینل،گراف ایجنسی،گوہر ایجنسی،حسینی چینل اور لائیو عزاداری جلالپور خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔

اعلان ولایت کے ایام میں امیر ولایت کی کتاب ولایت سے واقفیت

اس کانفرنس کو مختلف ذرائع سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔آپ سے شرکت کی گزارش ہے۔نہ پہنچ سکنے کی صورت میں آن لائن جوائن کیجئے تا کہ نہج البلاغہ سے واقفیت میں اضافہ ہو اور امیر بیان و سخن کے کلام سے آشنا ہو کر اپنے سماج کو عدل و عدالت پسند بنایا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .