۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
کتابخانہ

حوزہ|"زندگانئ امام زین العابدین (ع)" ولئ فقیہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مُدّظلہ کی ایک ایسی جس میں حضرت امام سجادؑ کی شخصیت، کردار اور اندازِ سیاست کو بیان کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

امام زین العابدین علیہ السلام کی ذات اقدس کو موضوع سخن قرار دینا اور آپ کی سیرت طیبہ پر قلم اٹھانا نہایت ہی دشوار امر ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس عظیم امام کی معرفت و آشنائی سے متعلق مآخذ و مصادر بہت ہی ناقص اور نا مساعد ہیں ۔

اکثر محققوں اور سیرت نگاروں کے ذہن میں یہ بات بیٹھی ہوئی ہے کہ یہ عظیم ہستی محض ایک گوشہ نشین عابد و زاہد جیسی زندگی گزارتی رہی جس کو سیاست میں ذرہ برابر دلچسپی اور دخل نہ تھا ۔ بعض تاریخ نویسوں او ر سیرت نگاروں نے تو اس چیز کو بڑی صراحت کے ساتھ بیان کیا ہے اور وہ حضرات جنھوں نے صاف صاف وضاحت کے ساتھ یہ بات نہیں کہی انھوں نے بھی امام علیہ السلام کی زندگی سے جو نتائج اخذ کئے ہیں اس سے مختلف نہیں ہیں چنانچہ حضرت (ع) کو دیئے جانے والے القاب اور حضرت (ع) کے سلسلہ میں استعمال کی جانے والی تعبیرات سے یہ بات بہ آسانی درک کی جا سکتی ہے ۔

"زندگانئ امام زین العابدین (ع)" ولئ فقیہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مُدّظلہ کی ایک ایسی کتاب ہے جس میں حضرت امام سجادؑ کی شخصیت، کردار اور اندازِ سیاست کو بیان کیا گیا ہے۔

یہ کتاب مؤسسۂ نور ہدایت حسینۂ غفران مآب لکھنؤ ہندوستان سے شائع ہوئی ہے جس کا ترجمہ مولانا ولی الحسن نے انجام دیا ہے۔

تحریر و تبصرہ: سید لیاقت علی کاظمی

مؤسسۂ نور ہدایت کا نسحہ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اس کتاب کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .