امام سجاد علیہ السلام
-
حدیث روز | انسان کے بدن کا وہ عضو جو ثواب و عقاب میں اثر انداز ہوتا ہے
حوزہ / امام سجاد علیه السلام نے ایک روایت میں انسان کے بدن کے اس عضو کا تعارف کرایا ہے جو اس کے ثواب اور عقاب میں اثر انداز ہوتا ہے۔
-
حدیث روز | اعمال پر تقوا کا حیرت انگیز اثر
حوزہ / امام زین العابدین عليه السلام نے ایک روایت میں اعمال پر تقوا کے حیرت انگیز اثر کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
کربلائے معلی میں "مناجات امام سجاد علیہ السلام" کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ کربلائے معلی امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے نویں بین الاقوامی کانفرنس "مناجات امام سجاد علیہ السلام" کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ممالک کے محققین کی شرکت کی۔
-
جامعۃ الرسالۃ الالہیہ ہندوستان میں امام سجاد (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا اہتمام
حوزه/ لکھنو. امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے دفتر نمایندگی مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے تحت مدرسہ جامعۃ الرسالۃ الالہیہ سلیم پور کربلا وقف منشی مظفر علی مرحوم امیٹھی میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
-
حضرت سید الساجدین امام علی زین العابدین (ع) نے مشکل ترین حالات میں منصب امامت سنبھالا
حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سید الساجدین امام علی زین العابدین علیہ السلام نے مشکل ترین حالات میں منصب امامت سنبھالا۔
-
زین العابدین علیہ السلام کا صبر و استقلال اور ہمارے لئے دعوت فکر و عمل
حوزہ/ امام زین العابدین علیہ السلام کی ذمہ داری کربلا کا حادثہ رونما ہونے، سید الشہداء امام حسین علیہ الصلوۃ و السلام کے شہید کئے جانے کے بعد آپؑ کے سپرد ہوا۔ اب تک کی جو ذمہ داری امام حسنؑ اور پھر امام حسینؑ کے کاندھوں پر تھی وہ امر امام زین العابدینؑ کے سپرد ہوگئی۔آپؑ کی پوری زندگی کا بنیادی مقصد اور اصل موقف الٰہی مقصد کی تکمیل میں اپنے چچاؑ اور باباؑ کی طرح سعی و کوشش فرما رہے تھے۔
-
حوزہ لائبریری:
کتابخانہ/امام زین العابدینؑ کی سیاسی زندگی
حوزہ|یہ ایک تاریخی و تحقیقی کتاب ہے جو سید محمد باقر شمسؔ کی مصنفانہ و ماہرانہ قلم کا شاہکار ہے یہ کتاب امام زین العابدین علیہ السلام کی حیات طیبہ، سیاسی اور سماجی زندگی کی پرچم برداری کرتی ہے اور آپ کی امامت کے اہم سیاسی واقعات پر روشنی ڈالتی ہے۔
-
حوزہ لائبریری:
کتابخانہ/رہنمائے بندگی، حالات و واقعات زندگی حضرت امام سجادؑ
حوزہ|مرزا سردار حسن نے اس کتاب میں سادہ اور واضح زبان کا استعمال کیا ہے تاکہ عام قارئین بھی آسانی سے امام سجادؑ کی زندگی کے مختلف جوانب کو بہترین طریقے سے سمجھ سکیں۔اس کتاب کو پڑھ کر قارئین کو امام سجادؑ کے دینی، اخلاقی، معاشرتی اور فکری پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
-
حوزہ لائبریری:
کتابخانہ/جلاءُ العینین فی سیرۃ علی ابن الحسینؑ
حوزہ|مولانا سید مظہر حسن موسوی سہارنپوری کی زبانی اور ادبی مہارت کی بدولت، اس کتاب میں امام علی ابن الحسین علیہما السلام کی حیات کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ وہ تاریخی حقائق کو بہترین طریقے سے بیان کرتے ہیں جو قارئین کو امام کی زندگی کو سمجھنے اور اس کے اہمیت کو درک کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
-
حوزہ لائبریری:
کتابخانہ/زندگانئ امام زین العابدین (ع) (امام زین العابدین (ع)کی زندگی کا ایک تحقیقی مطالعہ)
حوزہ|"زندگانئ امام زین العابدین (ع)" ولئ فقیہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مُدّظلہ کی ایک ایسی جس میں حضرت امام سجادؑ کی شخصیت، کردار اور اندازِ سیاست کو بیان کیا گیا ہے۔
-
حدیث روز | بہترین انسان
حوزہ / حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ایک روایت میں بہترین انسان کا تعارف کرایا ہے۔
-
صحیفہ سجادیہ معرفت الہی کا نچوڑ ہے
حوزہ/ ایران کے شہر اراک میں مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہرا (س) میں معرفت صحیفہ سجادیہ کے عنوا سے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔
-
تحریک نینوا کے امین زین العابدین علیہ السلام
حوزہ/ عجب نہیں کہ مولا علی علیہ السلام نے بچے کی مٹھیوں میں اپنی انگشت مبارک کو رکھا ہو اور سید سجاد علیہ السلام نے پوری قوت کے ساتھ فاتح خیبر کی انگشت مبارک کو اپنے دہن کی جانب کھینچا ہو اور لبوں کے درمیان رکھ کر صبر علوی کو اپنے سینۂ میں جذب کرلیا ہو تاکہ دشت بلا میں یہ عرق صبر مشکل کشاءی کا فریضہ انجام دے اور عہد طفلی کے ایفاء میں مددگار ثابت ہو سکے۔
-
کربلا ہمیں آزاد جینے کا ہنر سکھاتی ہے: مولانا سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ مولانا سید حیدر عباس رضوی نے قوم کے با اثر افراد اور آصفی امام باڑے کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ یہاں قرآن مجید، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ مختلف زبانوں میں مہیا کرائیں تا کہ آنے والے ہمارے ائمہ کو ان کے علمی خدمات کے ذریعہ پہچان سکیں۔
-
امام سجاد (ع) ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے نزدیک سے کربلا کے دل سوز واقعے کا نظارہ کیا ، مولانا غضنفر عباس
حوزہ/ امام زین العابدین علیہ السلام ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے نزدیک سے کربلا کے دل سوز واقعے کا نظارہ کیا ہے۔ آپ(ع) اس واقعے کی ابتداء سے لے کر انتہاء تک تمام واقعات کے زندہ گواہ ہیں۔
-
امام سجاد (ع) نے دعا تعلیم فرما کر بندے کو خدا سے قریب کیا: مولانا ارشد علی جعفری
حوزہ/ امام زین العابدین علیہ السلام نے اپنے خطبوں اور دعاؤں کےذریعہ عظیم جہاد کیا۔ اپنی دعاؤں کو ذوالفقار بنا دیا اور یزید کے مقصد کو خاک میں ملا دیا۔ یزید کا مقصد تھا کہ اللہ کے بندوں کو اس سے دور کر دے تاکہ جدھر چاہے ان کا رخ موڑ سکے۔
-
امام سجاد(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کیلئے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) میں ماتمی جلوسوں کی آمد
حوزہ/ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کے حوالے سے کربلا میں ماتم داری اور مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے کہ جس میں ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔
-
امام زین العابدین (ع) کی سیرت پر چلتے ہوئے دور حاضر کے یزیدیت کو بے نقاب کریں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دور حاضرکی یزیدی قوتیں عالم اسلام کی دینی ، علمی، ثقافتی، تہذیبی روایات اورآزادی و استقلال کو ختم کرنے اور وسائل کو تباہ کرنے کے درپے ہیں لہذا اس کٹھن دور اور سنگین مرحلے میں امام سجاد ؑ کے عطا کردہ اصول اور اساسی نقوش سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نئے روپ میں آنے والی یزیدیت کو بے نقاب کیا جائے اور امت مسلمہ کی محرومیوں کو اجاگر کرکے لوگوں کے اندر شعور و بیداری پیدا کی جائے۔
-
مولانا سید نثار حسین ( حیدر آقا):
امام سجاد (ع) نے زنجیروں میں جکڑے رہنے کے با وجود باطل کے منصوبوں کو چکنا چور کر دیا
حوزہ/ امام سجاد علیہ السلام نے زنجیروں میں جکڑے ہونے کے باوجود کوفہ و شام کے بازار و دربار میں خدا و رسولؐ اور اہلبیتؑ کی حقانیت کے بارے میں خطبہ دے کر باطل کے منصوبوں کو چکنا چور کردیا ۔
-
امام زین العابدین علیہ السلام (چار واقعات)
حوزہ/ شہادت امام سجاد علیہ السلام کی تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے اپنے محترم قارئین کے لئے امام علیہ السلام کے چار واقعات پیش خدمت ہیں۔
-
امام سجاد علیہ السلام کی دعائے سریع الاجابہ
حوزہ؍شیخ عباس قمی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب مفاتیح الجنان میں جلدی سے قبول ہونے والی دعاؤں کے ضمن میں امام سجاد علیہ السلام سے روایت کرتے ہوئے لکھا ہے،شیخ کفعمی نے بلدالامین میں ایک دعا امام سجادعليہالسلام سے نقل کی اور کہا ہے کہ یہ دعا آنجناب عليہالسلام سے مقاتل بن سلمان نے روایت کی اورساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی شخص اس دعا کو سومرتبہ پڑھے اور اس کی دعا قبول نہ ہو تو مقاتل پر لعنت بھیجے۔
-
امام سجاد (ع) نے دعاؤں اور ثقافتی کاموں سے غفلت زدہ معاشرے کی ہدایت کی؛ نرجس شکرزادہ
حوزہ/ انہوں نے کہا: واقعہ عاشورہ کے بعد اسلامی معاشرے میں شدید گھٹن طاری ہو گئی اور اس ماحول میں امام زین العابدین علیہ السلام نے معاشرے کی رہنمائی کی، امام علیہ السلام نے لوگوں کی فکری اور سیاسی طور پر اور دعاؤں اور ثقافتی اور تعلیمی کاموں کے ذریعے رہنمائی فرمائی اور بصیرت میں اضافہ فرمایا۔
-
امام سجاد (ع) کی آخری وصیت کیا تھی؟
حوزہ / امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "میرے باپ نے اس دنیا سے رخصت کے وقت مجھے اپنے سینے سے لگایا اور فرمایا: میں تمہیں وہ وصیت کرتا ہوں جو میرے باپ نے وفات کے وقت مجھے نصیحت فرمائی تھی اور وہ نصیحت یہ ہے کہ حق کے راستے میں صبر و استقامت سے کام لو اگرچہ حق تلخ ہے"۔
-
تنظیم المکاتب میں سیمینار کا انعقاد:
امام سجادؑ نے غلاموں کی اولاد کی طرح تربیت کی : مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ استاد جامعہ امامیہ نے امام زین العابدین علیہ السلام کے فضائل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شیخ طوسیؒ نے آپ کے شاگردوں کی تعداد ۱۷۱ نقل فرمائی ہے۔ اسی طرح آپ نے ایک لاکھ غلام خریدے ، تعلیم و تربیت کے بعد انہیں راہ خدا میں آزاد کیا جو بعد میں اسلام کے مبلغ بنے۔ آپ نے کبھی بھی اپنے کسی غلام کو غلام نہیں سمجھا بلکہ ہمیشہ ’’یابنی‘‘ ائے میرے بیٹے کہہ کر خطاب کیا یعنی آپ نے غلاموں کی اولاد کی طرح تربیت کی۔
-
امامِ سجاد (ع) کی زندگی ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتی ہے، مولانا سيد منظور علی نقوی
حوزہ/ امام سجاد علیہ السلام کی تعلیمات کو فقط محدود مصائب و دعاوں میں نہ کیا جائے بلکہ امام (ع) کی تعلیمات سیاسی، اجتماعی، اخلاقی جو درس ہمیں صحیفہ سجادیہ کے توسط سے حاصل ہوتے ہیں وہ یقیناً اپنے اندر ہر درس علم کے کیی باب کھول دیتا ہے۔
-
انسان کے جنتی اور جہنمی ہونے کے علل و اسباب، استاد رفیعی
حوزہ/ ایرانی یونیورسٹیوں اور حوزہ علمیہ کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے خدا کے محبوب اور پسندیدہ قدموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص کسی مؤمن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قدم اٹھاتا ہے تو خدا اس کے لئے ہر قدم کے بدلے میں نیکی لکھ دیتا ہے اور امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں کہ مؤمن کی ضروریات پوری کرنے کا اجر ایک ماہ کے اعتکاف سے زیادہ اور بہتر ہے۔
-
مصیبتوں سے محفوظ رہنے کےلئے خدا پر ایمان ضروری ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی
حوزہ/خطیبِ حرم حضرت معصومہ قم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں مصیبتوں میں گرفتار ہونے سے پہلے خدا پر ایمان اور خدا کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا چاہئے،کہا کہ مصیبتوں اور امتحانوں میں معاشرے کا ایمان زیادہ ہونا چاہئے تاکہ معاشرے سے مصیبتیں دور ہوں،ہمیں مخلوق کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ تک پہنچنا ہوگا۔
-
شبہے کا جواب:
دشمن نے عاشورہ کے دن امام سجاد (ع) کو شہید کیوں نہیں کیا؟
حوزہ/ امام سجاد (ع) نے کبھی یزید سے بیعت نہیں کی ، کیونکہ بنو امیہ اور یزید کے خلاف ان کا موقف امام حسین (ع) جیسا ہے۔
-
صحیفہ سجادیہ کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے، مولانا منظور علی نقوی
حوزہ/ صحیفہ سجادیہ کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے خصوصاً نوجوانوں کو اس کے ترجمہ کو ضرور پڑھنا چاہیے اس پیغام کو حاصل کریں جو امام سجاد علیہ السلام کی دعاؤں کے ذریعے ہم تک پہنچا ہے، کیونکہ اس کتاب صحیفہ سجادیہ میں اخلاقی درس بھی ہیں سیاسی درس بھی ہیں اور معارف الہی کو بیان کیا گیا ہے۔
-
علمی نشست بعنوان صحیفۂ سجادیۂ:
صحیفۂ سجادیہ میں روز مرہ کے تمام موضوعات شامل ہیں/کیوں امام سجاد (ع) نے معارف کو دعا کی صورت میں بیان کیا؟
حوزہ/اہل بیت(ع) کا کلام نور ہے کیونکہ روایت کے مطابق اہل بیت(ع)تمام رجس سے پاک ہیں؛ یہ وہی روحانی پاکیزگی (طہارت) ہے کہ جس کی بنیاد پر اہل بیت (ع) قرآن مجید کی نورانی حقیقت تک پہنچ سکتے ہیں۔