جمعہ 8 اگست 2025 - 18:37
نجات کا راستہ؛ اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ رہنے میں ہے، نہ آگے نہ پیچھے!

حوزہ / آیت اللہ جوادی آملی (حفظہ اللہ تعالی) نے امام سجاد علیہ السلام کے فرمان کو نقل کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ نجات اور حقیقی منزل تک پہنچنے کا واحد راستہ اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ رہنا، ہم دلی کرنا اور ان کے راستے پر گامزن ہونا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ جوادی آملی (حفظہ اللہ تعالی) نے امام سجاد علیہ السلام کے کلمات کی روشنی میں انسان کی نجات کا راستہ بیان کیا ہے:

نجات کا واحد راستہ یہ ہے کہ انسان اہل بیت کے ساتھ ہو، اہل بیت سے ہم دل ہو اور اہل بیت کے ہم سفر ہو۔

امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں:

جو شخص اہل بیت سے آگے نکل جائے وہ منحرف ہے اور منزل تک نہیں پہنچ پائے گا اور جو قافلے سے پیچھے رہ جائے وہ ہلاک ہو جائے گا۔

مآخذ: آیت اللہ جوادی آملی (حفظہ اللہ تعالی)، درسِ اخلاق 29 / 04 / 1402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha