۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار نماینده ولی فقیه در استان گلستان با حضرت آیت الله  جوادی آملی

حوزہ / صوبہ گلستان میں رہبر معظم کے نمائندے نے آیت اللہ جوادی آملی سے ان کے گھر پر ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله جوادی آملی نے صوبہ گلستان میں رہبر معظم کے نمائندہ آیت اللہ نور مفیدی کے ساتھ ایک ملاقات میں حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: سیرت اہل بیت علیہم السلام کو حوزوی تعلیم کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔

اس مرجع تقلید نے حضرت امام سجاد علیہ السلام کی ولادت کے سلسلے میں مرحوم کلینی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب کافی سے ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: [حضرت شہربانو کی امام حسین علیہ السلام کی شادی کا] مسئلہ ایسا نہیں ہے جیسا کہ بعض حضرات نے بیان کیا ہے بلکہ اس روایت میں یہ واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ حضرت شہربانو سلام اللہ علیہا نے آزادانہ اور بااختیار طور پر حضرت امام حسین علیہ السلام کو اپنے شوہر کے طور پر منتخب کیا اور ایسا بالکل بھی نہیں ہے جس طرح بعض افراد کی طرف سے ان کی شادی کا مسئلہ بیان کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .