منگل 9 دسمبر 2025 - 03:00
حدیث روز | والدین کی خدمت میں گناہوں کی بخشش

حوزه/ حضرت امام سجاد علیہ السلام نے ایک روایت میں «والدین سے نیکی» کو انسان کے لئے بخشش کے دروازوں کے کھولنے کا سبب بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب «بحارالانوار» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسب ذیل ہے:

قال الامام السجاد علیه‌ السلام:

«جاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِیِّ(ص) فَقالَ: یا رَسُولَ الله، ما مِن عَمَلٍ قَبِیحٍ إِلّا قَد عَمِلتُهُ، فَهَل لِی تَوبَة؟

فَقالَ رَسُولُ الله(ص): فَهَل مِن والِدَیکَ أَحَدٌ حَیّ؟ قالَ: أَبِی. قالَ:فَاذهَب فَبِرَّهُ.

قالَ: فَلَمّا وَلّى قالَ رَسُولُ الله(ص): لَو كانَت أُمُّهُ.»

حضرت امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا:

ایک شخص نبی اکرم (ص) کے پاس آیا اور عرض کی:

اے اللہ کے رسول، کوئی بھی برا عمل ایسا نہیں جسے میں نے نہ کیا ہو، تو کیا میرے لئے بھی توبہ ہے؟

رسول اللہ (ص) نے فرمایا: کیا تمہارے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟ اس نے کہا: جی، میرے والد زندہ ہیں۔

آپ (ص) نے فرمایا: جاؤ اور ان سے حسن سلوک کرو۔

جب وہ چلا گیا تو رسول اللہ(ص) نے فرمایا: اے کاش! اس کی ماں (زندہ) ہوتی! (یعنی اگر اس کی ماں زندہ ہوتی اور وہ اس سے نیکی کرتا تو اس کے گناہ بہت جلد بخش دیئے جاتے)۔

«بحار الأنوار، ج 74، ص 82»

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha