۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
News ID: 376516
23 جنوری 2022 - 11:14
یک روز به جای مادر

حوزہ / حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے ایک روایت میں ماں اور باپ کے حق کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مستدرک الوسائل" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم:

أنّ رجلا سأل النبیّ صلى الله علیه وآله وسلم فقال: « یَا رَسُولَ اللهِ! مَا حَقُّ الْوَالِدِ؟ قَالَ: أَنْ تُطِیعَهُ مَا عَاشَ. فَقِیلَ : مَا حَقُّ الْوَالِدَهِ ؟ فَقَالَ: هَیْهَاتَ هَیْهَاتَ لَوْ أَنَّهُ عَدَدَ رَمْلِ عَالِجٍ وَقَطْرِ الْمَطَرِ أَیَّامَ الدُّنْیَا قَامَ بَیْنَ یَدَیْهَا مَا عَدَلَ ذَلِکَ یَوْمَ حَمَلَتْهُ فِی بَطْنِهَا

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے فرمایا:

ایک شخص رسول خدا صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: یا رسول اللہ! باپ کا حق کیا ہے؟ تو حضرت صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم نے فرمایا: جب تک وہ زندہ ہو اس کی اطاعت کرو۔ پھر اس نے پوچھا: ماں کا حق کیا ہے؟ تو پیغمبر اکرم صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم نے فرمایا: اگر انسان بیابان کے کنکروں، بارش کے قطروں اور دنیا کے دنوں کے برابر بھی اس کے سامنے کھڑا ہو اور اس کی اطاعت کرے تو اس نے اس کے دورانِ حمل کے ایک دن کا بھی حق ادا نہیں کیا۔

مستدرک الوسائل، ج 15، ص 203

تبصرہ ارسال

You are replying to: .