۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں نیک کام کو ثمر بخش بنانے کے تین راستوں کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "من لا یحضره الفقیه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الصادق علیه السلام:

رَأَيْتُ اَلْمَعْرُوفَ لاَ يَصْلُحُ إِلاَّ بِثَلاَثِ خِصَالٍ تَصْغِيرِهِ وَ سَتْرِهِ وَ تَعْجِيلِهِ فَإِنَّكَ إِذَا صَغَّرْتَهُ عَظَّمْتَهُ عِنْدَ مَنْ تَصْنَعُهُ إِلَيْهِ وَ إِذَا سَتَرْتَهُ تَمَّمْتَهُ وَ إِذَا عَجَّلْتَهُ هَنَّأْتَهُ وَ إِنْ كَانَ غَيْرُ ذَلِكَ مَحَقْتَهُ وَ نَكَّدْتَهُ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

میری نظر میں نیکی سوائے تین خصلتوں کے ثمر بخش نہیں ہوتی اور وہ تین خصلتیں یہ ہیں:

(۱) نیکی کو چھوٹا سمجھنا (۲) اسے پوشیدہ رکھنا (۳) اسے جلدی انجام دینا۔ کیونکہ اگر اسے چھوٹا سمجھا جائے تو طرف (جس پر نیکی کی جا رہی ہے) پر بہت بڑا احسان کیا ہے اور اسے پوشیدہ رکھا جائے تو اسے کمال تک پہنچا دیا اور اگر اسے انجام دینے میں جلدی کی تو اسے لذت بخش بنا دیا اور اگر ان تین خصلتوں سے ہٹ کر نیکی انجام دی تو گویا اسے تباہ کیا اور بے اہمیت بنا دیا۔

من لا یحضره الفقیه / ترجمه بلاغی و غفاری، ج ۲، ص ۳۶۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .