۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
News ID: 376631
27 جنوری 2022 - 04:00
حدیث روز

حوزہ/ حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ و سلم نے ایک روایت میں نیک انسان کی 10 علامتوں کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم:

أمّا علاَمةُ البارِّ فعَشرَةٌ : يُحِبُّ في اللّه ِ ، و يُبْغِضُ في اللّه ِ ، و يُصاحِبُ في اللّه ِ ، و يُفارِقُ في اللّه ِ ، و يَغْضَبُ في اللّه ِ، و يَرْضى في اللّه ِ ، و يَعملُ للّه ِ ، و يَطلُبُ إلَيهِ ، و يَخْشَعُ للّه ِ خائفا مَخُوفا طاهِرا مُخْلِصا مُسْتَحْيِيا مُراقِبا، و يُحْسِنُ في اللّه ِ

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے فرمایا:

نیک شخص کی 10 علامتیں ہیں:

1. خدا کے لئے کسی سے محبت کرتا ہے

2. خدا کے لئے ہی کسی سے نفرت کرتا ہے

3. خدا کے لئے کسی سے دوستی کرتا ہے

4. خدا کے لئے کسی سے جدا ہوتا ہے

5. خدا کے لئے غضبناک ہوتا ہے

6. خدا کے لئے کسی سے راضی ہوتا ہے

7. خدا کے لئے کام کرتا ہے

8. خدا کی تلاش میں رہتا ہے

9. خدا کے سامنے خاشع، خائف، پاک و پاکیزہ، پُرخلوص، باحیا اور اپنی مراقبت کرنے والا ہوتا ہے

10. راہِ خدا میں احسان اور نیکی کرتا ہے

تحف العقول: 21؛ عنه البحار: 1 / 121

تبصرہ ارسال

You are replying to: .