۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 376484
22 جنوری 2022 - 04:00
حدیث روز

حوزہ / حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ و سلم نے ایک روایت میں صبر کی چار اقسام کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "ميزان الحكمة" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم:

اَلصَّبْرُ عَلى اَرْبَعِ شُعَبٍ: اَلشـَّوْقُ وَ الشـَّفَـقَةُ وَالزَّهادَةُ، وَ التَّرقُّبُ، فَمَنِ اشْتاقَ اِلَى الْجَنَّةِ سَلا عَنِ الشَّـهَواتِ، وَ مَنْ اَشْفَقَ عَنِ النّارِ رَجَعَ عَنِ الْمُحَرَّماتِ، وَ مَنْ زَهِـدَ فِى الدُّنْيا تـَهاوَنَ بِالْمُصيباتِ، وَ مَنِ ارْتَقَبَ الْمَوْتَ سـارَعَ فِى الْخَيْراتِ

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے فرمایا:

صبر کی چار اقسام ہیں: اشتیاق، خوف و ہراس، زہد اور انتظار۔

پس جو بہشت کا مشتاق ہے اسے نفسانی خواہشات سے باہر آنا چاہئے، جو آتش سے ڈرتا ہے اسے گناہوں اور حرام کاموں سے پلٹنا چاہئے، جو دنیا کے متعلق زہد اختیار کرتا ہے اسے سختیٔ رجعت کو ہلکا سمجھنا چاہئے اور جو موت کے انتظار میں ہے اسے نیک کاموں کو انجام دینے میں جلدی کرنی چاہئے۔

ميزان الحكمة، 5/10133

تبصرہ ارسال

You are replying to: .