۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حضرت ام البنین (س)

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے احوال کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الأمالی للشجری" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الصادق علیه السلام:

بُکی الحُسَینُ علیه السلام خَمسَ حِجَجٍ، و کانَت امُّ جَعفَرٍ الکلابِیةُ تَندُبُ الحُسَینَ علیه السلام و تَبکیهِ و قَد کفَّ بَصَرُها.

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

حضرت امام حسین علیہ السلام پر پانچ سال تک گریہ کیا گیا۔ حضرت ام جعفر الکلابیہ (حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا) امام حسین علیہ السلام کے غم میں مرثیہ پڑھتیں اور گریہ کرتیں یہاں تک کہ آپ کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی۔

الأمالی للشجری: ج ۱، ص ۱۷۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .