حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام العسکری علیه السلام:
كَفاكَ اَدَبا تَجَنُّبُكَ ما تَكْرَهُ مِنْ غَيْرِكَ
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا:
آپ کے ادب کے لئے یہی کافی ہے کہ جو چیز تمہیں دوسروں میں اچھی نہیں لگتی اس سے دوری اختیار کرو۔
بحارالأنوار: ج 78، ص 377